12 اگست 2014 - 09:36
داعش کے عراق میں جرائم اسرائیل کے غزہ میں جرائم سے کم نہیں ہیں: ترک صدارتی امیدوار صلاح الدین

صلاح الدین دمیرتاش نے انکرا میں اپنے حامیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں داعش کے جرائم غزہ میں اسرائیل کے جرائم سے کم تر نہیں ہیں

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار صلاح الدین دمیرتاش نے انکرا میں اپنے حامیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں داعش کے جرائم غزہ میں اسرائیل کے جرائم سے کم تر نہیں ہیں.
انھوں نے مزید کہا کہ درندگی اور برابریت اس علاقے میں ایک طرف تو داعش شام اور عراق میں لے کر آئی ہے اور دوسری طرف غزہ میں اسرائیل غزہ میں لے کر آیا ہے انھوں نے مزید کہا کہ داعش خود کو اسلامی حکومت کہتی ہے حالانکہ ان کااسلام اور قرآن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دمیرتاش نے مزید کہا کہ داعش مٹنے والی ہے اور شام و عراق کی عوام اس کو نابود کر دیں گے۔

.......

/169